الفتح الربانی
كتاب الادب— آداب کی کتاب
بَابُ كَرَاهَةِ تَغْيِيرِ الشَّيْبِ بِالسَّوَادِ باب: سفید بالوں کو کالا رنگ لگانے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 8215
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ أَبِي الزَّنَادِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ الزَّنْجِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ الزُّهْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صَابِغًا رَأْسَهُ بِالسَّوَادِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ زنجی بیان کرتے ہیں میں نے امام زہری کو دیکھا، انہوں نے سر کے بالوں کو سیاہ رنگ کر رکھا تھا۔
وضاحت:
فوائد: … امام زہری نے کہا: أمر النبی بالاصباغ، فأحلکھا أحب الینا۔ … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بالوں کو رنگنے کا حکم دیا اور مجھے سب سے زیادہ سخت سیاہ رنگ زیادہ پسند ہے۔ (مصنف عبد الرزاق: ۲۰۱۷۶)