الفتح الربانی
كتاب الادب— آداب کی کتاب
باب فَضْل الشَّبَبِ وَكَرَاهَةِ نَتْفِهِ باب: سفید بالوں کی فضیلت اور ان کو اکھاڑنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 8194
وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ وَمُحِيَتْ عَنْهُ بِهَا سَيِّئَةٌ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرْ كَبِيرَنَا وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند)اسی طرح کی روایت ہے، البتہ اس میں آخری الفاظ یوں ہیں: اور اس کے ذریعہ سے برائی مٹا دی جاتی ہے۔ نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ہم میں سے نہیں ہے، جو ہمارے بزرگ کی تعظیم نہ کرے اور ہمارے چھوٹے پر رحم نہ کرے۔