حدیث نمبر: 8184
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اخْتَتَنَ إِبْرَاهِيمُ خَلِيلُ الرَّحْمَنِ بَعْدَمَا أَتَتْ عَلَيْهِ ثَمَانُونَ سَنَةً وَاخْتَتَنَ بِالْقَدُومِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام نے اسی (۸۰) برس کی عمر کے بعد ختنہ کیا اور تیشے کے ساتھ ختنہ کیا تھا۔

وضاحت:
فوائد: … بہتر یہی ہے کہ چھوٹی عمر میں ختنہ کروا لیا جائے، اگر کسی عذر یا علم نہ ہونے کی وجہ سے یا کفر وغیرہ کی وجہ سے ختنہ نہ کیا جا سکے تو بعد میں جب اور جیسے ممکن ہو گا، ختنہ کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الادب / حدیث: 8184
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 6298، ومسلم: 2370 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8264 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8264»