حدیث نمبر: 8182
عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخِتَانُ سُنَّةٌ لِلرِّجَالِ مَكْرُمَةٌ لِلنِّسَاءِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ملیح اپنے باپ اسامہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ختنہ مردوں کے لئے تو سنت ہے اور عورتوں کے لئے عزت ہے۔
وضاحت:
فوائد: … یہ روایت تو ضعیف ہے، لیکن ذہن نشین کر لیں کہ ختنہ کی وجہ سے لذت کی حس میںکمی آ جاتی ہے، اور یہی ہماری شریعت میں مطلوب ہے کہ لذت کو بھی کم کیا جائے اور نسل کو بھی باقی رکھا جائے، یہی افراط و تفریط کے درمیان اعتدال والی راہ ہے اور ختنہ کی وجہ سے ہم بستری کا سلسلہ بھی کم وقت میںختم ہو جاتا ہے اور اس میں عورت کے لیے بھی آسانی ہے۔