حدیث نمبر: 8176
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنِ اكْتَحَلَ فَلْيُوتِرْ وَمَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ وَمَنْ لَا فَلَا حَرَجَ عَلَيْهِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو سرمہ ڈالے، وہ طاق سرمچو لگائے، جس نے ایسا کیا، اس نے اچھا کیا اور جس نے ایسے نہ کیا، اس پر کوئی حرج نہیں ہو گا۔

وضاحت:
فوائد: … اثمد سرمہ آنکھوں سے بہتے پانی یا زخم کی صورت میں مفید ہے، پلکوں کو مضبوط کرتا ہے، آنکھوں کی پلکیں لمبی کرتا ہے، بوڑھوں اور بچوں کے لئے خصوصی علاج ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب اللباس والزينة / حدیث: 8176
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف لضعف حصين الحميري، ولجھالة ابي سعد الخير، أخرجه ابوداود: 35، وابن ماجه: 337، 338، 3498 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8838 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8825»