الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بابُ مَا يَكْرَهُ مِنَ الطَّيِّبِ لِلرِّجَالِ باب: مردوں کے لئے مکروہ خوشبو کا بیان
حدیث نمبر: 8165
وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَالِثٍ عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَبِي رَدْعٌ مِنْ زَعْفَرَانٍ قَالَ اغْسِلْهُ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ قَالَ فَغَسَلْتُهُ ثُمَّ لَمْ أَعُدْترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (تیسری سند) سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور میرے اوپر زعفران کی زردی کا داغ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے دھو، پھر اس کو دھو، پھر اس کو دھو اور اس کے بعد یہ نہیں لگانی۔ پس میں نے اس کو دھویا اور پھر وہ دوبارہ نہیں لگائی۔