الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بَابُ اسْتِحْبَابِ الطَّيْبِ وَمَا هُوَ الطَّيِّبُ الطَّيبِ باب: خوشبو، سرمہ اور ان سے متعلقہ امور کے ابواب¤خوشبو کے مستحب ہونے اور عمدہ ترین خوشبو کا بیان
حدیث نمبر: 8157
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ حُبِّبَ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ وَالطِّيبُ وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دنیا میں سے میرے نزدیک پسندیدہ چیزیں بیویاں اور خوشبو ہے اور نماز میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک رکھ دی گئی ہے۔
وضاحت:
فوائد: … خوشبو اور نماز کا معاملہ تو واضح ہے۔