الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بَابُ اسْتِحْبَابِ الْخِضَابِ وَالْحِنَّاءِ لِلنِّسَاءِ باب: خواتین کے لئے مہندی لگانے کے مستحبّ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 8153
وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ إِيَّاكُنَّ وَقَشْرَ الْوَجْهِ فَسَأَلَتْهَا امْرَأَةٌ عَنِ الْخِضَابِ فَقَالَتْ لَا بَأْسَ بِالْخِضَابِ وَلَكِنِّي أَكْرَهُهُ لِأَنَّ حَبِيبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَكْرَهُ رِيحَهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے عورتوں کی جماعت! تم چہروں پر زعفران لگانے سے پرہیز کیا کرو، اتنے میں ایک عورت نے ان سے مہندی کے متعلق سوال کیا، انھوں نے کہا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن میں اسے پسند نہیں کرتی، کیونکہ میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی بو کو نا پسند کرتے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … قشر کی وضاحت کے لیے دیکھیں حدیث نمبر (۸۱۳۲)