الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بَابُ مَا جَاءَ مِنْ إِسْتِحْبَابِ اللُّبَاسِ الجميل وَالتَّوَاضُع فِيهِ باب: خوبصورت لباس کی رخصت، لیکن اس سلسلے میں تواضع کے مستحب ہونے¤اور شہرت اور اسبال کی کراہت کے ابواب¤خوبصورت لباس اور اس میں تواضع کے مستحب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 8097
عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَرَكَ اللِّبَاسَ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ تَوَاضُعًا لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى دَعَاهُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رُءُوسِ الْخَلَائِقِ حَتَّى يُخَيِّرَهُ فِي حُلَلِ الْإِيمَانِ أَيَّهَا شَاءَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کے سامنے تواضع کرتے ہوئے قدرت رکھتے ہوئے (شاندار) لباس چھوڑ دیا ،اللہ تعالیٰ اسے مخلوق کے روبرو بلائیں گے اور اسے اختیار دے گا کہ وہ ایمان کی پوشاکوں میں جو چاہے پہن لے۔
وضاحت:
فوائد: … اس حدیث پر عمل کرنے کے لیے اللہ تعالی کے ساتھ گہرے تعلق کی ضرورت ہے، وگرنہ عام آدمی ایسا کرنے میں لذت اور حلاوت محسوس نہیں کرے گا۔