حدیث نمبر: 8043
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ أَنَّ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا شَكَوَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْقَمْلَ فَرَخَّصَ لَهُمَا فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ فَرَأَيْتُ عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا قَمِيصًا مِنْ حَرِيرٍ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ (دوسری سند) سیدنا زبیر بن عوام اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جوئیں پڑ جانے کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ریشم پہننے کی اجازت دی تھی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ان میں سے ہر ایک کو ریشم کی قمیص پہنے دیکھا ہے۔

وضاحت:
فوائد: … یہ حدیث خارش اور جوئیں پڑ جانے کی وجہ سے ریشم کا لباس استعمال کرنے کے جواز پر دلالت کرتی ہے، معالج حضرات کسی اور بیماری کی وجہ سے بھی ریشمی لباس پہننے کی تجویز دے سکتے ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب اللباس والزينة / حدیث: 8043
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 2920، ومسلم: 2076 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12230 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12255»