الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بَاب مَنْ أصِيبَ أَنْفُهُ فَاتَّخَذَ أَنَّهَا مِنْ ذَهَبٍ باب: مردوں کے لیے ضرورت کے وقت سونا اور ریشم استعمال کرنے کی رخصت کے ابواب¤ناک کٹ جانے والے آدمی کا سونے کا ناک بنوا لینے کا بیان
حدیث نمبر: 8037
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَرَفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ جَدَّهُ عَرْفَجَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أُصِيبَ أَنْفُهُ يَوْمَ الْكُلَابِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَاتَّخَذَ أَنْفًا مِنْ وَرِقٍ فَأَنْتَنَ عَلَيْهِ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَّخِذَ أَنْفًا مِنْ ذَهَبٍ قَالَ يَزِيدُ فَقِيلَ لِأَبِي الْأَشْهَبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَدْرَكَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ جَدَّهُ قَالَ نَعَمْ وَفِي لَفْظٍ قَالَ أَبُو الْأَشْهَبِ وَزَعَمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ رَأَى جَدَّهُ يَعْنِي عَرْفَجَةَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ عبدالرحمن بن طرفہ کے دادا سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دورِ جاہلیت میں ہونے والی کلاب کی جنگ میں ان کا ناک کٹ گیا تھا، انہوں نے چاندی کا ناک لگوا لیا، لیکن اس سے بدبو پیدا ہو گئی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ سونے کی ناک بنوا لیں۔