الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بَابُ مَنْعِ النِّسَاءِ مِنَ التَّحَلَّى بِالذَّهَبِ وَجَوَارِهِ لَهُنَّ بِالْفِضَّةِ باب: خواتین کو سونے کے زیورات سے منع کرنے اور ان کے لیے چاندی کے جائز ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 8004
عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الذَّهَبِ يُرْبَطُ بِهِ أَوْ تُرْبَطُ بِهِ الْمَسْكُ قَالَ اجْعَلِيهِ فِضَّةً وَصَفِّرِيهِ بِشَيْءٍ مِنْ زَعْفَرَانٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ سونے کی زنجیر سے کنگن وغیرہ باندھ لیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چاندی سے کر لو اور اس پر کچھ زعفران مل کر اس کو زرد رنگ کا بنا لو۔
وضاحت:
فوائد: … اس باب میں مذکورہ احادیث میں سے صرف (۷۹۹۳)نمبر حدیث صحیح ہے، نیز درج ذیل احادیث اور ان کی فقہ پر غور کریں: