الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بَابُ مَا جَاءَ فِي نَفْسِ الْخَاتَمِ وَلبْسِهِ فِي الْيَمِينِ وَكَرَهَتِهِ فِي الْوُسْطَى باب: انگوٹھی کا نقش بنوانے، اس کو دائیں ہاتھ میں پہننے اور اس کو درمیانی انگلی میں پہننے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 7988
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَجْعَلَ خَاتَمِي فِي هَذِهِ السَّبَّابَةِ أَوِ الَّتِي تَلِيهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع کیا تھا کہ میں انگشت ِ شہادت یا اس کے ساتھ والی یعنی درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہنوں۔
وضاحت:
فوائد: … اس حدیث میں مردوں کو دو انگلیوں میں انگوٹھی پہننے سے منع کیا گیا ہے، امام نووی نے کہا: مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ (مردوں کے لیے) چھنگلی انگلی میں انگوٹھی پہننا مسنون ہے، جبکہ عورت اپنی تمام انگلیوں میں انگوٹھی پہن سکتی ہے۔