الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بَابُ مَا جَاءَ فِي نَفْسِ الْخَاتَمِ وَلبْسِهِ فِي الْيَمِينِ وَكَرَهَتِهِ فِي الْوُسْطَى باب: انگوٹھی کا نقش بنوانے، اس کو دائیں ہاتھ میں پہننے اور اس کو درمیانی انگلی میں پہننے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 7987
حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ أَبِي رَافِعٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَذَكَرَ أَنَّهُ رَأَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ حماد بن سلمہ کہتے ہیں: میں نے ابن ابی رافع کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی ہوئی تھی، جب میں نے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کو دیکھا تھا کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے اور سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … بعض روایات میں بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کا بھی ذکر ہے، اس لیے بائیں ہاتھ میں بھی پہننا درست ہے، مگر ترجیح دائیں ہاتھ کو ہے، کیونکہ یہ اکثر روایات میں ہے اور زینت کے مناسب بھی دایاں ہاتھ ہے۔