الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بَابُ مَا جَاءَ فِي خَاتَمِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَنَّهُ كَانَ مِنْ فِضَّةٍ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی اور اس کا چاندی کے ہونے کا بیان¤آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش کے بارے میں تنبیہ
حدیث نمبر: 7983
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى فِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ يَوْمًا وَاحِدًا ثُمَّ إِنَّ النَّاسَ اضْطَرَبُوا الْخَوَاتِيمَ مِنْ وَرِقٍ وَلَبِسُوهَا فَطَرَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَهُ فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں ایک دن چاندی کی انگوٹھی دیکھی، لوگوں نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں بنوا لیں اور پہن لیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگوٹھی اتار کر پھینک دی، لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔
وضاحت:
فوائد: … قاضی عیاض نے کہا: تمام محدثین کا اتفاق ہے کہ اس حدیث میں ابن شہاب راوی کو وہم ہوا اور اس نے سونے کی انگوٹھی کی جگہ پر چاندی کی انگوٹھی کاذکر کر دیا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایات سے معروف بات یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پھینک کر چاندی کی انگوٹھی بنوا لی تھی۔