حدیث نمبر: 7969
عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَأَى فِي يَدِي خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ فَجَعَلَ يَقْرَعُ يَدَهُ بِعُودٍ مَعَهُ فَغَفَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ فَأَخَذَ الْخَاتَمَ فَرَمَى بِهِ فَنَظَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرَهُ فِي إِصْبَعِهِ فَقَالَ مَا أُرَانَا إِلَّا قَدْ أَوْجَعْنَاكَ وَأَغْرَمْنَاكَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں ایک لکڑی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے ساتھ میرے ہاتھ پرمارنے لگے، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توجہ ہٹی تو میں نے وہ انگوٹھی اتاری اور اس کو پھینک دیا۔ اب جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری طرف دیکھا تو وہ انگوٹھی آپ کو میرے ہاتھ میں نظر نہ آئی تو فرمایا: میرا خیال ہے ہم نے تجھے تکلیف پہنچائی ہے اور چٹی ڈالی ہے۔

وضاحت:
فوائد: … ممکن تھا کہ سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ وہ انگوٹھی کسی اور استعمال میں لے آتے، لیکن انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کے انداز کو دیکھ کر اس انگوٹھی کو پھینک دینا مناسب سمجھا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب اللباس والزينة / حدیث: 7969
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره، أخرجه النسائي: 8/ 17749171، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17901»