الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بَابُ مَا جَاءَ فِي خَاتَمِ الذَّهَبِ باب: سونے کی انگوٹھی اور اس قسم کے دوسرے زیورات کے ابواب¤سونے کی انگوٹھی کا بیان
حدیث نمبر: 7967
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا فَلَبِسَهُ ثُمَّ قَالَ شَغَلَنِي هَذَا مِنْكُمْ مُنْذُ الْيَوْمِ إِلَيْهِ نَظْرَةٌ وَإِلَيْكُمْ نَظْرَةٌ ثُمَّ رَمَى بِهِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھی بنوا کر پہنی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس نے تو آج مجھے تم سے مشغول کر دیا ہے، میں کبھی اسے دیکھتا رہا ہوں اور کبھی تمہیں دیکھتا رہا ہوں۔ پھر وہ انگوٹھی پھینک دی۔
وضاحت:
فوائد: … اس حدیث کے بارے میں ہم صرف مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی کی بحث کا خلاصہ لکھتے ہیں: اس حدیث میں جس انگوٹھی کا ذکر ہے، اس سے مراد مہر والی انگوٹھی نہیں ہے، بلکہ اس سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زینت کے لیے انگوٹھی بنوائی تھی، لیکن جب دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کی طرف توجہ نہیں کر پا رہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حرمت کی وجہ سے نہیں، بلکہ کراہت کی بنا پر اس کو پھینک دیا، بعد میں مہر والی انگوٹھی کا مسئلہ پیش آیا۔ (التعلیقات السلفیہ علی سنن النسائی: ۲/ ۲۹۰)