حدیث نمبر: 7963
وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَالِثٍ قَالَ كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ وَكَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ يَدِهِ قَالَ فَطَرَحَهُ ذَاتَ يَوْمٍ فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فَكَانَ يَخْتِمُ بِهِ وَلَا يَلْبَسُهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ (تیسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سونے کی انگوٹھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا نگینہ اپنی ہتھیلی کی اندرونی طرف رکھتے تھے، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس انگوٹھی کو پھینک دیا، سو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں، پھر آپ نے چاندی کی انگوٹھی بنوا لی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے ساتھ مہر لگاتے تھے اور پہنتے نہیں تھے۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب اللباس والزينة / حدیث: 7963
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، وانظر الحديث بالطريق الاول، أخرجه النسائي: 8/ 179، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6107 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6107»