الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بَابُ يَا يَقُولُ مَنِ اسْتَجَدَ ثَوْبًا باب: نیا کپڑا پہننے والے کی دعا کا بیان
حدیث نمبر: 7925
عَنْ أَبِي مَطَرٍ الْبَصْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عَلِيًّا اشْتَرَى ثَوْبًا بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ فَلَمَّا لَبِسَهُ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَزَقَنِي مِنَ الرِّيَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِهِ فِي النَّاسِ وَأُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي ثُمَّ قَالَ هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ ابو مطر بصری ، جنھوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو پایا تھا، بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک کپڑا تین درہم سے خریدا، جب انھوں نے وہ پہنا تو یہ دعا پڑھی: اَلْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی رَزَقَنِی مِنَ الرِّیَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِہِ فِی النَّاسِ وَأُوَارِی بِہِ عَوْرَتِی (ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہیں، جس نے مجھے شاندار لباس کے ذریعہ لوگوں میں زینت دی اور اس کے ذریعہ میں اپنی شرمگاہ ڈھانپتا ہوں۔) اور پھر کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح سنا ہے۔