الفتح الربانی
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے مسائل
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِزَارِ وَالْقَمِيصِ وَآدَابِ تَتَعَلَّقُ بذلك باب: تہبند اور قمیص اور ان سے متعلقہ آداب کا بیان
حدیث نمبر: 7908
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَبِسْتُمْ وَإِذَا تَوَضَّأْتُمْ فَابْدَءُوا بِأَيَامِنِكُمْ وَفِي رِوَايَةٍ بِمَيَامِنِكُمْترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم لباس پہنو یا وضوء کرو تو دائیں جانب سے ابتدا کرو۔
وضاحت:
فوائد: … معلوم ہوا کہ قمیص، بنیان، جرسی اور شلوار وغیرہ پہنتے وقت دائیں بازو یا ٹانگ سے ابتداء کی جائے، لیکن اتارتے وقت بائیں طرف سے۔