الفتح الربانی
كتاب اللهو واللعب— لہو و لعب کے بارے میں مسائل
بَابُ تَحْرِيمِ الْقَمَارِ وَاللَّعْبِ بِالنَّرْدِ وَمَا فِى ذلك باب: جوا اور نرد (چوسر) جیسے کھیل کھیلنے کی حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 7892
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخَطَمِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَثَلُ الَّذِي يَلْعَبُ بِالنَّرْدِ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي مَثَلُ الَّذِي يَتَوَضَّأُ بِالْقَيْحِ وَدَمِ الْخِنْزِيرِ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّيترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ عبدالرحمن خطمی اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی نرد شیر کھیل کھیل کر نماز پڑھنے کے لیے جاتا ہے، اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو پیپ اور خنزیر کے خون کے ساتھ وضو کر کے نماز پڑھتا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … ان احادیث میں نرد شیر (چوسر) کے کھیل سے منع کیا گیا ہے، جبکہ اس باب کی احادیث کا مقصود یہ نہیں ہے کہ اس باب میں صرف یہ کھیل منع ہے، کھیل کے ناموں اور طریقوں میں بڑا فرق اور اختلاف پایا جاتا ہے، اس لیے ہم شرعی مزاج اور مقصود کو دیکھ کر ہر کھیل کے جواز یا عدم جواز کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔