الفتح الربانی
كتاب اللهو واللعب— لہو و لعب کے بارے میں مسائل
بَاب مَا جَاءَ فِي لَعْبِ الْحَبَشَةِ وَرَقْصِهِمْ باب: حبشیوں کے کھیل اور رقص کا بیان
حدیث نمبر: 7877
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَتِ الْحَبَشَةُ يَزْفِنُونَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَيَرْقُصُونَ وَيَقُولُونَ مُحَمَّدٌ عَبْدٌ صَالِحٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا يَقُولُونَ قَالُوا يَقُولُونَ مُحَمَّدٌ عَبْدٌ صَالِحٌترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حبشہ کے لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کھیلتے اور خوشی سے اچھلتے تھے اور کہتے تھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صالح بندے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ یہ لوگ کیاکہہ رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا یہ کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صالح اور نیک بندے ہیں۔