الفتح الربانی
كتاب تعبير الرؤيا— خوابوں کی تعبیر کا بیان
بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ مَنْ رَآنِي فِي النَّوْمِ فَقَدْ رَآنِي باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کا بیان کہ جس نے مجھے نیند میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا
حدیث نمبر: 7870
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَلَّ لَيْلَةٌ تَأْتِي عَلَيَّ إِلَّا وَأَنَا أَرَى فِيهَا خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَنَسٌ يَقُولُ ذَلِكَ وَتَدْمَعُ عَيْنَاهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: کم ہی کوئی رات ایسی گزرتی ہے، جس میں میں نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں نہ دیکھا ہو، (یعنی تقریباً ہر رات کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھتا ہوں)، جب سیدنا انس رضی اللہ عنہ یہ کہہ رہے تھے تو ان کی آنکھیں اشک بار تھیں۔
وضاحت:
فوائد: … ہم نے ایم فل کے مقالہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھنا اور اس کی حقیقت کے عنوان پر