الفتح الربانی
كتاب تعبير الرؤيا— خوابوں کی تعبیر کا بیان
بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوابوں کا بیان
حدیث نمبر: 7857
۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((رَأَیْتُ امْرَأَۃً سَوْدَائَ ثَائِرَۃَ الرَّأْسِ خَرَجَتْ مِنَ الْمَدِینَۃِ حَتّٰی قَامَتْ بِمَہْیَعَۃَ فَأَوَّلْتُ أَنَّ وَبَائَہَا نُقِلَ إِلَی مَہْیَعَۃَ وَہِیَ الْجُحْفَۃُ۔))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے ایک سیاہ فام عورت کو دیکھا ہے، اس کے سر کے بال بکھرے ہوئے ہیں، وہ مدینہ سے نکل کر مہیعہ یعنی جحفہ مقام میں ٹھہر گئی، میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ مدینہ کی وبا وہاں منتقل ہو گئی ہے۔