الفتح الربانی
كتاب تعبير الرؤيا— خوابوں کی تعبیر کا بیان
بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوابوں کا بیان
حدیث نمبر: 7856
۔عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((رَأَیْتُ کَأَنِّی اللَّیْلَۃَ فِی دَارِ رَافِعِ بْنِ عُقْبَۃَ قَالَ حَسَنٌ فِی دَارِ عُقْبَۃَ بْنِ رَافِعٍ فَأُوتِینَا بِتَمْرٍ مِنْ تَمْرِ ابْنِ طَابٍ فَأَوَّلْتُ أَنَّ لَنَا الرِّفْعَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْعَاقِبَۃَ فِی الْآخِرَۃِ وَأَنَّ دِینَنَا قَدْ طَابَ۔))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے رات کو خواب میں دیکھا ہے کہ میں رافع بن عقبہ کے گھر میں ہوں، ہمارے پاس ابن طاب کھجوریں لائی گئیں،میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ ہمیں دنیا میں رفعت ملے گی اور آخرت میں حسن انجام ملے گا اور ہمارا دین نہایت عمدگی اختیار کر چکا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … ابن طاب، مدینہ منورہ کی کھجوروں کی ایک قسم ہے، جو ابن طاب کی طرف منسوب تھی۔