الفتح الربانی
كتاب تعبير الرؤيا— خوابوں کی تعبیر کا بیان
بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوابوں کا بیان
حدیث نمبر: 7854
۔عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((رَأَیْتُ فِیمَا یَرَی النَّائِمُ کَأَنِّی مُرْدِفٌ کَبْشًا وَکَأَنَّ ظُبَۃَ سَیْفِی انْکَسَرَتْ فَأَوَّلْتُ أَنِّی أَقْتُلُ صَاحِبَ الْکَتِیبَۃِ وَأَنَّ رَجُلًا مِنْ أَہْلِ بَیْتِی یُقْتَلُ۔))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب دیکھا، جیسا کہ سونے والا خواب دیکھتا ہے کہ میں نے ایک مینڈھا اپنے پیچھے بٹھایا ہوا ہے اور میری تلوار کی دھار ٹوٹ گئی ہے، میں نے اس کی تعبیر یہ نکالی ہے کہ دشمن لشکر کا آدمی قتل ہوگا اور میرے گھر والوں میں سے ایک آدمی شہید ہو گا۔
وضاحت:
فوائد: … دشمنوں کا علم بردار طلحہ بن ابی طلحہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر والوں میں سے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے تھے۔