الفتح الربانی
كتاب تعبير الرؤيا— خوابوں کی تعبیر کا بیان
باب لا يُخْبَرُ بِتَلَعَبِ الشَّيْطَانِ بِهِ فِي الْمَنَامِ باب: نیند میں شیطان کے کھیلنے کی اطلاع نہ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 7844
۔(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم وَرَاٰی رَجُلًا سَمِیْنًا فَجَعَلَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم یُوْمِی اِلٰی بَطْنِہٖ بِیَدِہٖ وَیَقُوْلُ: ((لَوْ کَانَ ھٰذَا فِیْ غَیْرِ ھٰذَا الَمْکَانِ لَکَانَ خَیْرًا لَکَ۔))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک موٹے آدمی کو دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے پیٹ کی جانب اشارہ کیا اورفرمایا: اگر یہ بڑا پن کسی دوسرے (عضو یا عقلی صلاحیت وغیرہ) میں ہوتا تو بہتر تھا۔
وضاحت:
فوائد: … یہ روایات ضعیف ہے، بہرحال بسیار خوری کی وجہ سے پیٹ کا بڑا ہونا قابل مذمت ہے۔