الفتح الربانی
كتاب تعبير الرؤيا— خوابوں کی تعبیر کا بیان
باب لا يُخْبَرُ بِتَلَعَبِ الشَّيْطَانِ بِهِ فِي الْمَنَامِ باب: نیند میں شیطان کے کھیلنے کی اطلاع نہ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 7841
۔عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّی رَأَیْتُ رَأْسِی ضُرِبَ فَرَأَیْتُہُ یَتَدَہْدَہُ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: ((یَطْرُقُ أَحَدَکُمُ الشَّیْطَانُ فَیَتَہَوَّلُ لَہُ ثُمَّ یَغْدُو یُخْبِرُ النَّاسَ۔))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرا سر مار دیا گیا ہے، پھر میں نے اس کو دیکھا کہ وہ لڑھکتا گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرا پڑے اور پھر فرمایا: تم میں سے ایک کے پاس شیطان آتا ہے اور اسے ہولناکی میں مبتلا کر دیتا ہے اور پھر وہ صبح کو لوگوں کو بتا رہا ہوتا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … ان احادیث سے معلوم ہوا کہ آدمی جن خوابوں کو برا اور شیطانی سمجھتا ہے، ان کو لوگوں کے سامنے بیان نہ کرے، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے خیال کو دفع کرنے کا جو طریقہ بتلایا، اس پر عمل کرے اور ان کے شرّ سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کرے۔