الفتح الربانی
كتاب تعبير الرؤيا— خوابوں کی تعبیر کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي تَأْوِيلِ الرُّؤْيَا باب: خوابوں کی تعبیر کا بیان
حدیث نمبر: 7838
عَنْ عَمَّارَةَ بْنِ عُثْمَانَ أَنَّ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ رَأَى فِي مَنَامِهِ أَنَّهُ يُقَبِّلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ فَنَاوَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَبَّلَ جَبْهَتَهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے خواب میں دیکھا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بوسہ لے رہے ہیں، پس وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس چیز کی خبر دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو پکڑا اور انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر بوسہ دیا۔