الفتح الربانی
أبواب الوضوء— وضو کے ابواب
بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الْفَرْجِ باب: شرمگاہ کو چھونے سے وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 780
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا زیدبن خالد جہنیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنی فَرْج کو چھوئے وہ وضو کرے۔
وضاحت:
فوائد: … فَرْج کا اطلاق عورت اور مرد دونوں کی اگلی اور پچھلی شرمگاہوں پر ہوتا ہے۔