الفتح الربانی
أبواب الوضوء— وضو کے ابواب
الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي وُضُوءِ مَنْ نَامَ مُضْطَجِعًا باب: لیٹ کر سو جانے والے کا وضو
حدیث نمبر: 779
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ الْعَيْنَ وَكَاءُ السَّهْوِ، فَإِذَا نَامَتِ الْعَيْنَانِ اسْتَطْلَقَ الْوِكَاءُ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا معاویہ بن ابی سفیانؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک آنکھ، دُبُر کے لیے تسمہ ہے، اس لیے جب آنکھیں سو جاتی ہیں تو تسمہ کھل جاتا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … حدیث نمبر (۷۷۲)کے فوائد میں ان احادیث کا ذکر کیا جا چکا ہے۔