الفتح الربانی
كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)— طب، دم، نظر بد، بیماری کا متعدی ہونا ، بد فال لینا اور نیک فال لینا
بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّنَاءِ وَالْبَانِ الْبَقَرِ باب: سنابوٹی اور گائے کے دودھ سے علاج کا بیان
حدیث نمبر: 7697
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِمَاذَا كُنْتِ تَسْتَشْفِينَ قَالَتْ بِالشُّبْرُمِ قَالَ حَارٌّ جَارٌّ ثُمَّ اسْتَشْفَيْتُ بِالسَّنَا قَالَ لَوْ كَانَ شَيْءٌ يَشْفِي مِنَ الْمَوْتِ كَانَ السَّنَا أَوِ السَّنَا شِفَاءٌ مِنَ الْمَوْتِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم کس چیز کے ساتھ جلاب لیتی ہو؟ میں نے کہا: شبرم بوٹی کے ساتھ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو گرم اور زیادہ جلاب آور ہے۔ پھر میں نے سنابوٹی کے ساتھ جلاب لیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: اگرکوئی چیز موت سے شفاء دے سکتی ہوتی تو وہ یہی سنامکی ہوتی۔
وضاحت:
فوائد: … سیدنا ابو ابی بن ام حرام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: ((عَلَیْکُمْ بِالسَّنَّا وَالسَّنُّوْتِ، فَاِنَّ فِیْھِمَا شِفَائً مِّنْ کُلِّ دَائٍ اِلاَّالسَّامَ۔)) قِیْلَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ وَمَا السَّامُ؟قَالَ: ((الْمَوْتُ۔)) … تم سَنا اور شہد کا استعمال لازمی طور پر کیا کرو، کیونکہ اس میں سَام کے علاوہ ہر بیماری کی شفا ہے۔ کہا گیا کہ سَام کا کیامعنی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: موت۔ (ابن ماجہ: ۳۴۵۷، صحیحہ:۱۷۹۸)