حدیث نمبر: 7693
عَنْ مَعْبَدِ بْنِ سِيرِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَعَتَ مِنْ عِرْقِ النَّسَا أَنْ تُؤْخَذَ أَلْيَةُ كَبْشٍ عَرَبِيٍّ لَيْسَتْ بِصَغِيرَةٍ وَلَا عَظِيمَةٍ فَتُذَابَ ثُمَّ تُجَزَّأَ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ فَيُشْرَبَ كُلَّ يَوْمٍ عَلَى رِيقِ النَّفَسِ جُزْءًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا معبد بن سیرین انصار کے ایک آدمی سے بیان کرتے ہیں، وہ انصاری اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرق النساء کی بیماری کا علاج یہ بتایا ہے کہ عربی مینڈھا لیا جائے، جو نہ تو بہت چھوٹا ہو اور نہ ہی بہت بڑا، اس کے سرین کا گوشت لیا جائے اور اسے پگھلا لیا جائے یعنی یخنی بنالی جائے اور اس کے تین حصے کرلئے جائیں، ہر روز ایک حصہ نہار منہ پی لیا جائے۔

وضاحت:
فوائد: … عرق النساء ایک رگ ہے، جو کولہو سے نکل کر ران میں جاتی ہے اس میں خرابی آنے کی وجہ سے درد ہوتا ہے، جو بہت ہی بے چین کرتا ہے، اس کا علاج کبھی تو اسہال کے ذریعہ یعنی دست آور چیز کھلا کر کیا جاتا ہے، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا طریقہ علاج یہ بیان فرمایا ہے کہ دیہاتی اور جنگلی مینڈھا لیا جائے کیونکہ پہاڑوں اور صحرائوں میں چرنے کی وجہ سے اس کا گوشت علاج کے لئے مفید ہوتا ہے اور اس میں چربی اور فضولیات کم ہوتی ہیں اور جڑی بوٹیوں کی اس میں تاثیر ہوتی ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال) / حدیث: 7693
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20742 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21022»