الفتح الربانی
كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)— طب، دم، نظر بد، بیماری کا متعدی ہونا ، بد فال لینا اور نیک فال لینا
بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَالَجَةِ أَمْرَاضِ الْبَطْنِ وَذَاتِ الْجُنُبِ وَ مُعَالَجَةِ الْأَطْفَالِ مِنَ الْعُدْرَةِ بِالْعُودِ الْهِنْدِي باب: پیٹ کی بیماریوں، اندرونی ورم اور بچوں کی حلق کی تکلیف کا عودِ ہندی کے ساتھ علاج کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 7685
أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فِي أَبْوَالِ الْإِبِلِ وَأَلْبَانِهَا شِفَاءً لِلذَّارِبَةِ بُطُونُهُمْترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اونٹوں کے پیشاب اور دودھ میں پیٹ کی بیماری کا علاج ہے۔
وضاحت:
فوائد: … پیٹ کو ایک بیماری لاحق ہوتی ہے جس سے معدہ کا نظام خراب ہوجاتا ہے اور کھانا ہضم نہیں ہوتا، اس کے لئے آپ نے علاج بیان فرمایا ہے کہ اونٹوں کے پیشاب اور اونٹنیوں کے دودھ ملا کر پلائیں تو ایسے مریض تندرست ہوجاتے ہیں، جیسا کہ عکل قبیلہ کے لوگ جب مدینہ منورہ آئے اور انھوں نے اس مقدس شہر کی آب و فضا کو موافق نہ پایا، جس کی وجہ سے ان کے پیٹ بڑھ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لیے یہ علاج تجویز کیا کہ وہ باہر اونٹوں والی جگہ میں چلے جائیں اور اونٹنیوں کا دودھ اور پیشاب پئیں، پس انھوں نے ایسے ہی کیا اور وہ صحت یاب ہو گئے، پھر یہ لوگ مرتد ہو گئے تھے، ان کی مزید تفصیل صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں موجود ہے۔