حدیث نمبر: 7644
عَنْ أُمِّ طَارِقٍ مَوْلَاةِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَتْ جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى سَعْدٍ فَاسْتَأْذَنَ فَسَكَتَ سَعْدٌ ثُمَّ أَعَادَ فَسَكَتَ سَعْدٌ ثُمَّ عَادَ فَسَكَتَ سَعْدٌ فَانْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ فَأَرْسَلَنِي إِلَيْهِ سَعْدٌ أَنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنَا أَنْ نَأْذَنَ لَكَ إِلَّا أَنَّا أَرَدْنَا أَنْ تَزِيدَنَا قَالَتْ فَسَمِعْتُ صَوْتًا عَلَى الْبَابِ يَسْتَأْذِنُ وَلَا أَرَى شَيْئًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَنْتِ قَالَتْ أُمُّ مِلْدَمٍ قَالَ لَا مَرْحَبًا بِكِ وَلَا أَهْلًا أَتَهْدِينَ إِلَى أَهْلِ قُبَاءَ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ فَاذْهَبِي إِلَيْهِمْ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی آزاد کردہ لونڈی سیدہ ام طارق رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے اجازت طلب کی، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ خاموش رہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوبارہ اجازت طلب کی، وہ پھرخاموش رہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لے گئے، ام طارق کہتی ہیں: مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب بھیجا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کروں کہ ہم نے آپ کو اجازت صرف اس لیے نہیں دی کہ ہم چاہتے تھے کہ آپ ہمیں سلام کی برکات سے مزید نوازتے رہیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دروازے پر آواز سنی کہ کوئی اجازت طلب کر رہاہے، لیکن میں اسے دیکھ نہیں رہی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو کون ہے؟ اس نے کہا: میں ام ملدم ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تجھے کوئی مرحبا نہیں ہے، تجھے کوئی خوش آمدید نہیں ہے، کیا تو قباء والوں کے پاس نہیں چلا جاتا؟ اس نے کہا: ٹھیک ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تو ان کی طرف چلا جا۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال) / حدیث: 7644
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف لجھالة جعفر بن عبد الرحمن النصاري، أخرجه الطبراني في الكبير : 25/ 349، والبيھقي في دلائل النبوة : 6/ 158، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27127 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27668»