الفتح الربانی
أبواب الوضوء— وضو کے ابواب
الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْمَذْيِ وَالْوَدْيِ وَدَمِ الِاسْتِحَاضَةِ باب: مذی، ودی اور استحاضہ کے خون سے وضو کرنا
حدیث نمبر: 763
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((أَمَّا الْمَنِيُّ فَفِيهِ الْغُسْلُ وَأَمَّا الْمَذِيُّ فَفِيهِ الْوُضُوءُ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا علیؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: مجھے بہت زیادہ مذی آتی تھی، اس کے بارے میں میرے سوال پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مَنِی میں غسل ہوتا ہے اور مذی میں وضوہوتا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … مذی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، مذی کے باقی احکام حدیث نمبر (۴۶۵)کے فوائد میں گزر چکے ہیں۔