حدیث نمبر: 7581
عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْكَلْبِ فَقَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُعَلَّمَ فَسَمَّيْتَ عَلَيْهِ فَأَخَذَ فَأَدْرَكْتَ ذَكَاتَهُ فَذَكِّهِ وَإِنْ قَتَلَ فَكُلْ فَإِنْ أَكَلَ مِنْهُ فَلَا تَأْكُلْ وَفِي رِوَايَةٍ فَإِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى نَفْسِهِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کتے کے شکار کے بارے میں پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنا سدھایا ہوا کتا بھیجو اور بسم اللہ پڑھو تو اس کتے نے جو شکار پکڑا ہے، اگر تم اسے اس حالت میں پاتے ہیں کہ ابھی وہ زندہ ہے تو اسے ذبح کرو، اور اگر اس نے شکار مار بھی دیا ہے پھر بھی کھا لو ، لیکن اگر کتے نے شکار میں سے خود کھا لیا ہے تو پھر نہ کھاؤ، کیونکہ اس کھانے کا مطلب یہ ہو گا کہ اس نے اپنے لیے روکا ہے۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الصيد و الذبائح / حدیث: 7581
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث صحيح، أخرجه مطولا البخاري: 5475، ومسلم: 1929، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19383 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19602»