الفتح الربانی
أبواب الوضوء— وضو کے ابواب
بَابٌ فِي الْمَسْحِ عَلَى ظَهْرِ الْخُفِّ باب: موزے کی پشت پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 750
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ أَرَى أَنَّ بَاطِنَ الْقَدَمَيْنِ أَحَقُّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا حَتَّى رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ ظَاهِرَهُمَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا علی بن ابو طالبؓ کہتے ہیں: میری رائے تو یہ تھی کہ پاؤں کے نچلے والے حصے پر مسح کرنا، اوپر والے حصے پر مسح کرنے کی بہ نسبت زیادہ حق رکھتا ہے، یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ظاہری حصے پر مسح کرتے ہوئے دیکھ لیا۔