الفتح الربانی
أبواب الوضوء— وضو کے ابواب
بَابُ تَوْقِيتِ مُدَّةِ الْمَسْحِ باب: مسح کی مدت مقرر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 743
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: كَانَ يَأْمُرُنَا (يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ) إِذَا كُنَّا سَفَرًا أَوْ مُسَافِرِينَ أَنْ لَا نَنْزِعَ خِفَافَنَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ وَلَكِنْ مِنْ غَائِطٍ وَبَوْلٍ وَنَوْمٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا صفوان ؓ سے ہی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں حکم دیتے تھے کہ جب ہم سفر کر رہے ہوں تو تین دنوں اور راتوں تک پائخانے، پیشاب اور نیند کی وجہ سے موزے نہ اتارا کریں، البتہ جنابت کی وجہ سے اتارنے ہوں گے۔