الفتح الربانی
كتاب اللعان— لعان کی کتاب
بَابُ قِصَّةِ عُوَيْمَرَ الْعَجَلَانِي مَعَ زَوْجَتِهِ فِي اللعان باب: عویمر عجلان اور ان کی بیوی کے درمیان لعان کے واقعہ کی وضاحت
حدیث نمبر: 7201
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا لَاعَنَ عُوَيْمِرٌ أَخُو بَنِي الْعَجَلَانِ امْرَأَتَهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ظَلَمْتُهَا إِنْ أَمْسَكْتُهَا هِيَ الطَّلَاقُ وَهِيَ الطَّلَاقُ وَهِيَ الطَّلَاقُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب عویمر عجلانی نے اپنی بیوی سے لعان کیا تو وہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! اگر اب میں اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھتا ہوں تو گویا اس پر ظلم کرتا ہوں، لہٰذا اسے طلاق ہے، اسے طلاق ہے،اسے طلاق ہے۔
وضاحت:
فوائد: … لعان کی وجہ سے میاں بیوی میں خود بخود جدائی ہو جاتی ہے، طلاق کی ضرورت نہیں ہوتی، دیکھیں حدیث نمبر (۷۱۹۷) اور (۷۲۰۹)۔