الفتح الربانی
كتاب الظهار— ظہار کے مسائل
بَابُ مَنْ ظَاهَرَ مِنْ امْرَأَتِهِ فِي رَمَضَانَ خَشْيَةَ الْوُقُوعِ فِي الْجِمَاعِ بِالنَّهَارِ باب: اس شخص کا بیان جو ماہِ رمضان میں دن میں جماع کرنے کے ڈر سے اپنی بیوی سے ظہار کر لیتا ہے
حدیث نمبر: 7193
وَعَنْهُ بِالسَّنَدِ الْمُتَقَدَّمِ قَالَ تَظَاهَرْتُ مِنْ امْرَأَتِي ثُمَّ وَقَعْتُ بِهَا قَبْلَ أَنْ أُكَفِّرَ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَفْتَانِي بِالْكَفَّارَةِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدناسلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنی بیوی سے ظہار کرلیا، پھرکفارہ ادا کرنے سے پہلے ہی میں نے اس کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم کر لیا، جب میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کفارہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
وضاحت:
فوائد: … ظہار، ظہار ہی ہے، وہ رمضان میں کیا جائے یا غیر رمضان میں۔