حدیث نمبر: 7184
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَقْسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا يَدْخُلَ عَلَى نِسَائِهِ شَهْرًا قَالَتْ فَلَبِثَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ قَالَتْ فَكُنْتُ أَوَّلَ مَنْ بَدَأَ بِهِ فَقُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَلَيْسَ كُنْتَ أَقْسَمْتَ شَهْرًا فَعَدَدْتُ الْأَيَّامَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسم اٹھائی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ماہ تک اپنی بیویوں کے پاس نہیں جائیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتیس دن تک رکے رہے، پھر میں وہ پہلی بیوی تھی، جس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے پہلے تشریف لائے، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا: کیا آپ نے ایک ماہ تک نہ آنے کی قسم نہیں اٹھائی تھی؟میں نے تو ابھی انتیس دن شمار کئے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشا د فرمایا: (یہ) مہینہ انتیس دن کا ہے۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الإيلاء / حدیث: 7184
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 1083، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24050 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24551»