حدیث نمبر: 7182
عَنْ عَطَاءِ الْخُرَاسَانِيِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا نَحْوَهُ وَزَادَ ثُمَّ جَاءَتْهُ بَعْدُ فَأَخْبَرَتْهُ أَنْ قَدْ مَسَّهَا فَمَنَعَهَا أَنْ تَرْجِعَ إِلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ وَقَالَ اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ إِيمَانُهُ أَنْ يُحِلَّهَا لِرِفَاعَةَ فَلَا يَتِمُّ لَهُ نِكَاحُهَا مَرَّةً أُخْرَى ثُمَّ أَتَتْ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي خِلَافَتِهِمَا فَمَنَعَاهَا كِلَاهُمَا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہماسے بھی اسی قسم کی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: پھر وہ عورت دوبارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئی اور کہنے لگی کہ اس کا شوہر اس سے جماع کرچکاہے، لیکن پھر بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے پہلے شوہر کی طرف لوٹنے سے منع کر دیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! اگراس عورت کا ارادہ یہی ہے کہ وہ رفاعہ کے لئے اسے حلال کرے تو اس کا دوبارہ نکاح پو را نہ ہو۔ بعدازاں وہ عورت سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کے دور خلافت میں ان کے پا س (اسی غرض) سے آئی تو ان دونوں نے بھی اسے منع کردیا۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الخلع / حدیث: 7182
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، عطاء الخراساني صاحب اوھام كثيرة، ثم ھو لم يسمع من ابن عباس ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3441 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3441»