حدیث نمبر: 717
عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ يَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: إِنَّكَ صَنَعْتَ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَصْنَعُهُ؟ قَالَ: ((عَمَدًا صَنَعْتُهُ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا بریدہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے دن ایک ہی وضو سے ایک سے زائد نمازیں ادا کیں، سیدنا عمر ؓ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: آج آپ نے ایسا عمل کیا ہے جو پہلے نہیں کیا کرتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے جان بوجھ کر کیا ہے۔

وضاحت:
فوائد: … صحیح بخاری کی روایت کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ سے پہلے غزوۂ خیبر کے موقع پر بھی ایک وضو سے ایک سے زائد فرضی نمازیں ادا کی تھیں، سیدنا سوید بن نعمان ؓنے یہ حدیث بیان کی، ممکن ہے کہ سیدنا عمرؓ کو اس صورت کا علم نہ ہو سکا ہو۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب الوضوء / حدیث: 717
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 277، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22966 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23354»