الفتح الربانی
أبواب الوضوء— وضو کے ابواب
بَابٌ مَا يَقُولُ بَعْدَ الْوُضُوءِ باب: وضو کے بعد پڑھی جانے والی دعائیں
حدیث نمبر: 712
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فُتِحَتْ لَهُ مِنَ الْجَنَّةِ ثَلَاثَةُ أَبْوَابٍ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ دَخَلَ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر یہ دعا پڑھی: أَشْہَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ، لَا شَرِیْکَ لَہُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ۔ تو اس کے لیے جنت کے دروازوں میں سے تین دروازے کھول دیئے جائیں گے، وہ جس میں سے چاہے گا، داخل ہو جائے گا۔
وضاحت:
فوائد: … سیدنا ابو سعید خدری ؓسے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے وضو کیا اور پھر یہ دعا پڑھی: سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ، اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ (اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری تعریف کے ساتھ‘ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں‘ میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں۔) تو اس عمل کو ایک کاغذ میں لکھ کر اس پر مہر لگادی جائے گی اور اس کو قیامت کے دن تک نہیں توڑا جائے گا۔ (عمل الیوم واللیلۃ للنسائی: ۸۱، مستدرک حاکم: ۱/ ۵۶۴، صحیحہ: ۲۳۳۳)وضو کے بعد تمام دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے۔