الفتح الربانی
أبواب الوضوء— وضو کے ابواب
الْفَصْلُ الْأَوَّلُ فِي صِفَةِ غَسْلِ الرِّجْلَيْنِ باب: پاؤں کو دھونے کی کیفیت
حدیث نمبر: 683
عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ وَأَبِي الْأَزْهَرِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَرَاهُمْ وَضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ بِغَيْرِ عَدَدٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
یزید بن ابی مالک رحمہ اللہ اور ابو ازہر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کر کے دکھایا، پھر انہوں نے اعضا کو تین تین مرتبہ، البتہ پاؤں کو دھوتے وقت تعداد کا خیال نہ رکھا۔
وضاحت:
فوائد: … یہ حدیث آگے آ رہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین تین بار وضو کیا اور پھر فرمایا: یہ وضو ہے، جس نے اس سے زیادہ مرتبہ دھویا، پس تحقیق اس نے برا کیا، زیادتی کی اور ظلم کیا۔ اگر مذکورہ بالا حدیث میں راوی کی مراد پاؤں کو تین بار سے بھی زیادہ دھونا ہے، تو اس کو کسی ایسی مجبوری پر محمول کیا جائے گا، جس نے تین بار سے زیادہ دھونے کا تقاضا کیا۔