الفتح الربانی
أبواب الوضوء— وضو کے ابواب
بَابٌ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْعِمَامَةِ وَالْخِمَارِ وَالتَّسَاخِينِ باب: پگڑی اور تساخین پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 679
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْمُوْقِيْنِ وَالْخِمَارِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «مُوْق» اور پگڑی پر مسح کیا۔
وضاحت:
فوائد: … مُوْق: یہ موزے کی ہی ایک قسم ہے، البتہ اس کا پنڈلیوں والا حصہ کاٹا ہوا ہوتا ہے، اور ایک قول کے مطابق باریک موزے پر پہنے جانے والے موٹے موزے کو مُوْق کہتے ہیں۔