الفتح الربانی
أبواب الوضوء— وضو کے ابواب
بَابٌ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْعِمَامَةِ وَالْخِمَارِ وَالتَّسَاخِينِ باب: پگڑی اور تساخین پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 674
عَنْ ثَوْبَانَ (مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ) قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً فَأَصَابَهُمُ الْبَرْدُ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَكَوْا إِلَيْهِ مَا أَصَابَهُمْ مِنَ الْبَرْدِ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَمْسَحُوا عَلَى الْعَصَائِبِ وَالتَّسَاخِينِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
مولائے رسول سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا، ان کو اس سفر میں سردی محسوس ہوئی، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے تو انہوں نے سردی کی شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ ”پگڑیوں اور تساخین پر مسح کر لیا کریں۔“