حدیث نمبر: 665
عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ (يَصِفُ وَضُوءَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) قَالَ: ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ فِي الرَّكْوَةِ فَمَسَحَ بِهَا رَأْسَهُ بِكَفَّيْهِ جَمِيعًا مَرَّةً وَاحِدَةً ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ (عَلِيٌّ): هَذَا وَضُوءُ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَاعْلَمُوهُ، (وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ فَبَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ وَقَالَ: وَلَا أَدْرِي أَرَدَّ يَدَهُ أَمْ لَا، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى وَضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَهَذَا وَضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ)
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

عبد خیر رحمہ اللہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا وضو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: پھر انہوں نے اپنا ہاتھ برتن میں رکھا اور دونوں ہتھیلیوں سے سارے سر کا ایک دفعہ مسح کیا، پھر دونوں پاؤں کو تین تین بار دھویا، پھر انہوں نے کہا: ”یہ تمہارے نبی کا وضو ہے، اس کو سیکھ لو۔“ ایک روایت میں ہے: انہوں نے اپنے سر کا مسح اس طرح کیا کہ سر کے اگلے حصے سے پچھلے حصے تک لے گئے۔ لیکن راوی کہتا ہے: میں یہ نہیں جانتا کہ ہاتھوں کو واپس لوٹایا تھا یا نہیں، پھر انہوں نے اپنے پاؤں دھوئے اور کہا: ”جو آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو دیکھنا پسند کرتا ہے تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو ہے۔“

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب الوضوء / حدیث: 665
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره۔ أخرجه ابوداود: 112، والنسائي: 1/ 67، وابن ماجه: 404، ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1027 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1027»