الفتح الربانی
أبواب الدية— دیت کے ابواب
باب مَا جَاءَ فِي دِيَةِ الْخَطَأَ الْمَحْضِ باب: محض قتلِ خطا کی دیت کا بیان
حدیث نمبر: 6589
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِكُلِّ شَيْءٍ خَطَأٌ إِلَّا السَّيْفَ وَلِكُلِّ خَطَإٍ أَرْشٌترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تلوار کے علاوہ ہر چیز میں خطا ہوتی ہے اور ہر خطا میں دیت ہے۔
وضاحت:
فوائد: … قتل خطا میں قصاص نہیں ہے اور دیت بھی ہلکی ہو گی،یعنی تیس بنت ِ مخاض، تیس بنت ِ لبون، تیس حِقّے اور دس ابن لبون، اس دیت کی تفصیل حدیث نمبر (۶۵۸۰)میں گزر چکی ہے۔ ایسے قاتل کو ایک غلام یا لونڈی کو آزاد کرکے کفارہ بھی دینا پڑے گا۔